توشہ خانہ فوجداری کیس: نوٹسز موصول نہ ہونے کی بنیاد پر سماعت 11 اپریل تک ملتوی

پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل کا کہنا تھا کہ نہ تو مجھے نوٹس ملا ہے اور نہ ہی عمران خان کو نوٹس موصول ہوا ہے۔ جس بنا پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو طلبی کا نوٹس نہ ملنے پر سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس سے متعلق سماعت ہوئی ہے ، عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے جونیئر عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے 

کامران خان کے الیکشن کمیشن کا فیصلہ حکومت کیلیے بھیانک قرار دینے پر مریم نواز کا ردعمل

الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو ہم نکلیں گے قوم کال کا انتظار کرے، عمران خان

الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی تھی کہ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیش جج ظفر اقبال نے کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کی جانب سے عمران خان کو جو تعمیلی نوٹسز جاری کیے گئے تھے اس نے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی تھی۔

دوران سماعت عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ نہ تو مجھے نوٹس ملا ہے اور نہ ہی عمران خان کو نوٹس موصول ہوا ہے۔

بعدازاں عدالت نے نوٹس نہ بھیجے جانے کی صورت میں سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ تحاریر