اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 7 مقدمات میں 10 روزہ  ضمانت اور 2 میں توسیع دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نےبغاوت ،قتل، اقدام قتل سمیت7 مقدمات میں عمران خان 10 روز کی عبوری ضمانت منظور کی جبکہ 2 مقدمات میں توسیع کردی، عدالت نے فواد چوہدری کے رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریلیف دے رہے اور آپ تکرار کررہے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سات مقدمات میں 10 روزہ ضمانت منظور جبکہ 2 میں توسیع کردی، سابق وزیر اعظم پر قتل ،اقدام قتل سمیت مختلف مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےبغاوت ،قتل، اقدام قتل، جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامی آرائی سمیت سات مقدمات میں عمران خان 10 روز کی عبوری ضمانت منظور کرلی،سابق وزیر اعظم عدالت میں پیش بھی ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح کیس: گواہ عون چوہدری کا بیان قلمبند

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب  نے سماعت کی ،اس دوران عمران خان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آج بھی غیر معمولی حالات میں عدالت آئے ہیں، ہم یہاں نہیں آنے چاہتے تھے تاہم سابق وزیر اعظم آج وہیل چیئر پر کمرہ عدالت پہنچے ہیں ۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل پر اب تک 140 ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں ،ان تمام کیسز میں ضمانت لے لی ہے جس کی آگاہی ہے ،آج ضمانت کیلئے برہ راست ہائیکورٹ نہیں آنا چاہتے تھے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے کہا تھا متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے  پروٹیکشن دیں گے، آپ نے ابھی تک تفتیش بھی جوائن نہیں کی، آپ کو پہلی تاریخ سے باورکرایا تھا کہ ہم صرف پروٹیکشن دیں گے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہیں جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ بیان اس طرح  ریکارڈ  نہیں ہوگا جیسا آپ چاہتے ہیں ویسے ریکارڈ ہوگا جو طریقہ کار ہے ۔

دوران سماعت فواد چوہدری کی جانب سے بار بار تکرار پر ججز عدالت سے اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے ، ججز نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کو ریلیف فراہم کررہے  اور آپ بار بار تکرار کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔

بعد ازاں  اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔ عدالت نے 9 مقدمات میں سے سات میں عمران خان کی دس روز کے لیے ضمانت منظور کرلی۔

متعلقہ تحاریر