عمران خان اور بشریٰ بی بی نکاح کیس: اسلام آباد کی عدالت سے درخواست خارج

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے عدت کے دوران نکاح کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیرشرعی نکاح کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیش کورٹ اسلام آباد نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ عدت میں نکاح کے خلاف درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

لیگی رہنما جاوید لطیف کے عمران خان پر ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کے الزامات

پولیس سروسز کے وقار چوہان ڈی جی نیب تعینات؛ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کردیا

درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ تاہم عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔

محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔ کیونکہ درخواست عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔

عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ "چونکہ نکاح لاہور میں ہوا ہے اس لیے کیس کی سماعت اسلام آباد کی عدالت میں نہیں ہوسکتی۔”

محفوظ شدہ فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ کی جانب سے سنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے 2018 میں اپنے سابق شوہر خاور فرید مانیکا سے طلاق کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان سے شادی کی تھی۔

"عدت” وہ عرصہ ہوتا ہے جو عورت کو اپنے شوہر کی موت کے بعد یا طلاق کے بعد پورا کرتی ہے ، اس مدت کے دوران وہ کسی دوسرے مرد سے شادی نہیں کر سکتی۔

متعلقہ تحاریر