الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو 23 مئی کو طلب کرلیا

چیئرمین  پی ٹی آئی  اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف الیکشن کمیشن  پاکستان(پی ٹی آئی ) میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، کیس الیکٹورل واچ ڈاگ اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مسلسل بیانات جاری کرنے سے متعلق ہے

الیکشن کمیشن پاکستان (ایس سی پی ) نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو توہین عدالت کے مقدمے میں طلب کرلیا ہے ۔ای سی پی نے سابق وزیراعظم کو 23 مئی کو طلب کیا ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توہین عدالت کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کو 23 مئی کو طلب کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی ذمہ داری خفیہ ایجنسی پرعائد کردی

چیئرمین  پی ٹی آئی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف الیکشن کمیشن پاکستان(پی ٹی آئی ) میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ ای سی پی نے عمران خان کو 23 مئی کو طلب کرلیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے رکن  نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی  بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ کیس الیکٹورل واچ ڈاگ اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مسلسل بیانات جاری کرنے سے متعلق ہے۔

سماعت کے دوران وکیل انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اسد عمر کے کیس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ وہاں فیصلہ آنے کے بعد کیس کی سماعت کی جائے گی۔

وکیل  ای سی پی مرزا آصف عباس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 23 مئی تک کیس کا پرچہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ نثار درانی نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی 9 مئی کے بعد مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ای سی پی کے رکن نثار درانی نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کے لیے 23 مئی کی تاریخ دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ تحاریر