صدر سپریم کورٹ بار نے آڈیو لیکس کمیشن کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کر دیا
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے آڈیو لیکس کمیشن کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے سمن کے خلاف آئینی درخواست دائر کرد ی، وفاقی حکومت نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو فراہم کی
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے آڈیو لیکس کمیشن کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کر دیا۔ زبیری نے سمن کے خلاف آئینی درخواست دائر کی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے آڈیو لیکس کمیشن کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے سمن کے خلاف آئینی درخواست دائر کرد ی ۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات سے متعلق وفاق و پنجاب سے جواب طلب کرلیا
بدھ کو وفاقی حکومت نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو فراہم کی۔ مجاز افسر کے دستخط کے ساتھ ایک ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے مبینہ آڈیوز تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کو فراہم کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے کمیشن کو کل آٹھ آڈیو کلپس جمع کروائے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کے گئے دستاویزات میں آڈیو لیکس میں بتائے گئے لوگوں کے نام، عہدہ اور دستیاب رابطہ نمبر بھی شامل ہیں۔
پیر کو جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنائے گئے تین رکنی عدالتی کمیشن نے عدلیہ اور ججوں سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات اپنی کارروائی پبلک کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
واضح رہے کہ حکومت نے عدلیہ اور ججز سے متعلق لیکس آڈویوز کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا ۔
جسٹس فائز عیسی ٰ کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے کمیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو شامل کیا گیا ہے ۔