لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کی اسلام آباد میں مسلح افغان طالبان کے ہمراہ شہریوں کو دھمکیاں

اسلام آباد کی لال مسجد  کے امام مولانا عبدالعزیز نے ایک مرتبہ پھر قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے اسلام آباد میں مسلح افغان طالبان کے ہمراہ  سیکٹر جی سیون  کے مکینوں ہراساں کرنے شروع کردیا ، مولانا کے مسلح حامیوں نے شہریوں کو کھلے عام قتل کی دھمکیاں دیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب و امام مولانا عبدالعزیز نے ایک مرتبہ پھر قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے سیکٹر جی سیون کے مکینوں کو بزور طاقت ہراساں کرنا شروع کردیا ۔

لال مسجد اسلام آباد کے امام مولانا عبدالعزیز نے بزور طاقت سیکٹر جی سیون کے مکینوں کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔ مولانا کے مسلح حامیوں نے   مکینوں کے گھروں کے باہر گارڈنز اجاڑ دیئے ۔

یہ بھی پڑھیے

صبا قمر اور بلال سعید مسجد وزیرخان کی بےحرمتی کے الزام سے بری

پاکستانی فوج کے سابق عہدیدار فیاض خان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایاکہ مولانا عبدالعزیز نے اپنے مسلح حامیوں کے ہمراہ  سیکٹر جی سیون کے مکینوں کے گھروں کے گارڈن اجاڑ دیئے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکٹر جی سیون میں جامعہ حفصہ سے متصل گلیوں میں مذہب کے نام پر کلاشنکوفیں اٹھائے غنڈے پرُامن اہل محلہ کو ہراساں کرتے ہوئے مکینوں کے گارڈن اجاڑ رہے ہیں۔

فیاض خان نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کے حامیوں نے سراسر غیر قانونی عمل کیا ہے۔ اگر وہاں کوئی ناجائز تجاوزات تھیں تواس کے خلاف کارروائی کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا کام ہے ۔

فیاض خان نے کہا کہ لال مسجد کے مولانا نے ایک مرتبہ پھر قانون ہاتھ میں لیکر اسلام آباد کے مکینوں کو بلاوجہ دھمکیاں دے رہے ہیں ،یہ غنڈے واضح طور پر اپنے آپ کو طالبان کہتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ لال مسجد اسلام آباد کے امام مولانا عبدالعزیز کے ہمراہ  مسلح افغان طالبان موجود ہوتے ہیں جوکہ دھونس جما کر شہریوں کو  قتل کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن، ہندوؤں کو مسجد میں پوچا پاٹ کی اجازت مل گئی

یاد رہے کہ مولانا عبدالعزیز ماضی میں بھی کئی بار غیرقانونی سرگرمیوں میں شامل رہے ہیں جن میں چینی شہریوں پر تشدد بھی شامل ہے جس کے بعد ان کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تھی ۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور حکومت میں لال مسجد انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی گئی تھی جس میں مولانا عبدالعزیز کے بھائی مولانا عبدالرشید غازی جاں بحق ہوگئے تھے ۔

آپریشن کے دوران مولانا عبدالعزیز برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے۔ انہوں نے گزشتہ سال لال مسجد پر افغان طالبان  کی حمایت  میں ان کا پرچم بھی لہرایا تھا ۔

متعلقہ تحاریر