ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت

الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ دفتر سے نامعلوم افراد ریکارڈ لے گئے ہیں اس لیے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دی جائے جس پر الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ گزشتہ 10 ماہ سے جواب ہی نہیں جمع کروارہے ہیں جو ریکارڈ چاہیے ہم سے لے لیں

الیکشن کمیشن پاکستان(ای سی پی ) نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو ممنوعہ فندنگ کیس سے متعلق جوابات جمع کروانے کے لیے ایک مہینے کی مہلت دے دی ۔

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی ) نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو ممنوعہ فنڈنگ ​​شوکاز نوٹس کیس میں جواب دینے کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی نے ای سی پی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈز ضبط کرنے کے شوکاز نوٹس کی سماعت پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست پر ایک مہینے  کے لیے ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے دوران سماعت کمیشن کو بتایا کہ نامعلوم افراد دفتر سے تمام ریکارڈ لے گئے ہیں۔ سیاسی جماعت پر زمین تنگ کی جارہی ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ریمارکس دئیے کہ 10 ماہ ہوگئے اب تک جواب جمع نہیں کروایا گیا۔ تمام ریکارڈ دستیاب ہے آپ ہم سے لے  لیں۔

تحریک انصاف کے وکیل انور کمال نے کہا کہ تحریک انصاف  کے دفاتر بند پڑے ہیں جبکہ رہنما بھی روپوش ہیں تاہم اس حوالے سے ریکارڈ جمع کررہے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے کمیشن کو بتایا کہ نامعلوم افراد دفتر سے تمام ریکارڈ لے گئے، ایک سیاسی جماعت پر زمین تنگ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے کی جانب سے 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے پی ٹی آئی کے وکیل انور کمال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اس طرح کا حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ 10 مہینوں سے آپ ریکارڈ جمع نہیں کروارہے ہیں ۔ہمارے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے، ہم سے لے لیں۔

الیکشن کمیشن  پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ یہ کیس تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق ہے مگر آپ نے 10 ماہ سے اسے التواء میں ڈالیں جارہے ہیں ۔

چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجا نے کیس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس جواب نہیں ہے توتحریری طور پر آگاہ کریں۔

ای سی پی چیف نے پی ٹی آئی کے وکیل کو کہا کہ آپ تحریری طور پر بتا ئیں ریکارڈ دستیاب نہیں ہےپھر ہم فیصلہ سنائیں  تاہم انور کمال نے ایک ماہ کا وقت مانگا۔

یہ بھی پڑھیے

فارن فنڈنگ کیس: بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو ذاتی حیثیت میں ساڑھے تین بجے پیش ہونے کا حکم

 چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجا نے تحریک انصاف کے وکیل کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جواب جمع کروانے کے لیے مزید ایک ماہ کا وقت دے دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کے لیے مزید 4 ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ تحاریر