شاہین صہبائی، وجاہت سعید، عادل راجا سمیت 25 افراد پر غداری کا مقدمہ درج

بیرون ملک رہائش پذیر شاہین صہبائی، وجاہت سعید، عادل راجا سمیت 25 افراد کو دہشتگردی اور غداری کی دفعات کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان پر 9 مئی کو عوام کو اکسانے اور ملک میں خانہ جنگی کروانے کے الزام بھی عائد کیے گئے ہیں

حکومت نے صحافی شاہین صہبائی، وجاہت سعید، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سید حیدر رضا مہدی سمیت 25 افراد کو خلاف انسداد دہشتگردی اور غداری کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

حکومت نے بیرون ممالک میں مقیم صحافی شاہین صہبائی، وجاہت سعید، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سید حیدر رضا مہدی سمیت 25 افراد کے خلاف دہشت گردی اور غداری کا مقدمہ درج کروا دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ

اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزما ن نے بیرون ملک سے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو عسکری اداروں کے خلاف کارروائی کے لیے اکسایا اور انتشار پھیلایا۔

ایف آئی آر کے مطابق امریکا اور یورپ میں رہائش پذیر صحافیوں نے  غیرملکی ایجنسی کی سہولت کاری کرتے ہوئے عوام کو فوج کے خلاف اکسایا اور ملک میں خانہ جنگی کروانے کی کوشش کی ۔

رمنا تھانے میں درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شاہین صہبائی، وجاہت سعید، عادل سمیت 25 ملزمان سوشل میڈیا سے عوام کو  افواج پاکستان کے خلاف کارروائی کے لیے اکسارہے تھے ۔

مقدمے میں یوٹیوبر عادل راجا کا نام شامل کیا گیا، عادل راجا سمیت دیگر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ افراد ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سے  پاکستان کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ ڈیجیٹل جرنلسٹ ارقم شیخ پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد

مندرجہ بالا اشخاص براہ راست 9 مئی کے واقعات میں اپنے ویڈیو پیغامات اور دیگر ذرائع سے دہشتگردی کے لئے اکساتے رہے اور دہشت گردی کے تمام عوامل کی تشہیر بھی کرتے رہے۔

ایف آئی آرکےمطابق تمام مندرجہ بالا اشخاص ایک منظم سازش کے ذریعے باہم صلاح مشورہ ہوکر غیرملکی اور دشمن ایجنسیوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور پاک فوج کو بدنام کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر