دفعہ 144 کی خلاف ورزی: اسد قیصر ، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منسوخ

ضمانتیں منسوخ ہونے کے بعد تینوں رہنما ایک ہی گاڑی میں ایف ایٹ کچہری سے فرار ہو گئے۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے ، اسلام آباد کے تھانہ ترنول اور تھانہ سنجانی میں درج مقدمے میں اسد عمر ، اسد قیصر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی ، سابق رہنما تحریک انصاف اسد عمر اور اسد قیصر کی ضمانتیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

اسد عمر ابہام و الجھن میں مبتلا؛ پی ٹی آئی کا سابق وزیر کے انٹرویو پر سخت ردعمل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اعظم خان کی بازیابی کی درخواست دائر

مقدمے کی سماعت ایف ایٹ کچہری میں ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سپرا نے درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ ضمانتیں منسوخ ہونے پر اسد قیصر ، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی ایف ایٹ کچہری سے فرار ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے موجودہ اور سابقہ رہنما ایک ہی گاڑی میں ایف ایٹ کچہری سے روانہ ہو گئے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور سابق رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر