مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا بیٹا سڑک حادثے میں جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق انزہ طارق کی تیز رفتار گاڑی کھمبے سے جاٹکرائی جو ان کی موت کا باعث بنی۔

اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے انزہ طارق پیر کی رات اسلام آباد میں سڑک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب انزہ طارق کی کار اسلام آباد کے سیونتھ ایونیو پر موٹر سائیکل سوار سے بچنے کی کوشش کے دوران سڑک کے کنارے لگے کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں انزہ طارق شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

لیاری میں سگے بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی پولیس اہلکار کی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ملزمان کی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

شدید زخمی انزہ طارق کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ جہان وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ تحاریر