عمران خان اور بشریٰ بی بی کا مبینہ غیرقانونی شادی کیس خارج کرنے کیلئے عدالت سے رجوع
اسلام آباد کے سول جج نے 24 جولائی کو فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مبینہ غیرقانونی شادی کیس کی شکایت خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل شیر افضل مروت نے اپنے مؤکلوں کے خلاف شکایت خارج کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ دونوں کے خلاف الزامات دفعہ 496 کے تحت نہیں آتے۔
یہ بھی پڑھیے
توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا بیٹا سڑک حادثے میں جاں بحق
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کی شادی مکمل طور پر ’شرعی‘ ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ کیس چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بدنام کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اگر الزامات کو درست مان بھی لیا جائے تو بھی یہ دفعہ 496 کے تحت جرم نہیں بنتا۔‘‘
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مبینہ غیر قانونی شادی کیس کی سماعت قانون کے خلاف ہوگی ، اس لیے عمران خان اور اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 4 اپریل کو دائر کی گئی شکایت کو خارج کیا جائے۔
واضح رہے کہ سول جج قدرت اللہ نے 24 جولائی (پیر) کو شکایت خارج کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کیے تھے۔









