رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار
سابق رکن قومی اسملبی کو 15 روز کے لیے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وزیر شہریار آفریدی کو لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کے راولپنڈی بینچ کی جانب سے ان کی سابقہ نظر بندی کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد مینٹیننس آف پبلک آرڈر (تھری ایم پی او) کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل بھیج دیا، جہاں وہ 3-ایم پی او کی شق کے مطابق 15 دن تک نظر بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے دیا
رضوانہ تشدد کیس: سول جج کی اہلیہ صومیہ عاصم کو پھر عبوری ضمانت مل گئی
یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے جمعرات کو فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی فرخ آفریدی کی نظربندی کو غیر قانونی قرار دیا۔
یہ فیصلہ جسٹس انوار الحق پنوں نے شہریار آفریدی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے بعد سنایا۔