اسلام آباد میں ژالہ باری، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات
وفاقی دارالحکومت میں سردیوں کی آمد سے قبل زبردست ژالہ باری ، سڑکوں نے سفیدے کی چادر اوڑھ لی۔
ملک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات واضح ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں اتوار کے زبردست ژالہ باری کے بعد سڑکوں نے سفیدے کی چادر اوڑھ لی۔ وفاقی دارالحکومت میں سارا دن کالی گھٹائیں چھائی رہیں اور شام سے قبل شہر بھر میں اولوں کی برسات ہوئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکی بارش ساتھ زبردست ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جس سے شہر کی سڑکیں اور گلیاں سفید ہو گئیں، جبکہ راولپنڈی میں زبردست بارش سے شہر کے بیشتر حصے زیر آب آگئے۔
یہ بھی پڑھیے
گرین لائن ٹریک کی ناقص منصوبہ بندی، بارش نے نارتھ کراچی ڈبو دیا
پشاور میں بارش کے بعد مواصلاتی نظام درہم برہم
شہر اقتدار میں زبردست ژالہ باری سے متعدد گاڑیاں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ گاڑیوں کو ڈینٹ بھی پڑ گئے۔ محکمہ موسمیات کی جاری تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں بھی شدید ژالہ باری ریکارڈ گئی۔
راولپنڈی میں موسلادھار بارش نے ہر جانب جل تھل کردیا ۔ نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ، جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔
تاہم واسا کے اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ذریعے شہر کے مختلف حصوں سے پانی نکالنے کا عمل مکمل کرلیا ہے۔
رات گئے بارش سے لیاقت باغ ، جاوید کالونی ، ایئرپورٹ روڈ ، ڈھوک کھبہ اور کمیٹی چوک سمیت متعدد علاقے میں ڈوبے رہے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔