وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے

انتظامیہ نے نالہ لئی میں فلڈ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے فوج کے دستے امدادی کارروائیوں کے لیے طلب کرلیے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ دوسری جانب مون سون بارشوں سے جڑواں شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور گھروں میں پانی بھر گیا۔ راولپنڈی کے نالہ لئی میں سیلابی کیفیت کے سبب اداروں کو الرٹ جاری کرکے فوج کے امدادی دستے طلب کرلیے گئے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں منگل کی صبح موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تاہم دوسری جانب شہریوں کو موسلادھار بارش کے سبب مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے

مونال کا بے بازو قمیص پہننے پر غیرملکی خاتون کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار

وفاقی پولیس کا وین کے بجائے گھوڑوں پر پیٹرولنگ کا فیصلہ

موسلادھار بارش سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر پانی بھر گیا جس سے گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوار افراد کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 میں نالے کی دیواریں ٹوٹ گئیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ کئی علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ایمبولینسز سمیت درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں ہیں، کئی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔

راولپنڈی کے نالہ لئی میں سیلابی کیفیت کے سبب اداروں کو الرٹ جاری کرکے فوج کے امدادی دستے طلب کرلیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارش سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پانی کی زیر زمین تیزی سے گرتی ہوئی سطح بہتر ہوگی۔ جبکہ ڈیمز اور دیگر کم ہوتے آبی ذخائر میں بھی بہتری آئے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے بھی جارہی رہے گا جس سے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر