توڑ پھوڑ کیس میں عمران کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع

واضح رہے کہ 25 مئی کو پنجاب پولیس نے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ان کے "حقیقی آزادی مارچ" کے دوران تھوڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت ایف آئی آرز درج کی گئیں تھیں۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات میں عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم کو لاہور کے دورے کی وجہ سے ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہوسکے اس لیے انہیں استثنیٰ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

سارہ قتل کیس: ایاز امیر اور ان کے صاحبزادے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

خاتون جج دھمکی کیس ، عدالت کا عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعہ ختم کرنے کا حکم

عمران خان کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو پنجاب پولیس نے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ان کے "حقیقی آزادی مارچ” کے دوران تھوڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت ایف آئی آرز درج کی گئیں تھیں۔

ایک شہری کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر