غیرملکی سیاح پاکستانی قانون کو نظرانداز کرکے نیشنل پارک میں جیپ لیکر گھس گئے
غیرملکی سیاحوں کومارگلہ ہلز نیشنل پارک کےٹریل 4 میں جیپ لیکر داخل ہونے سے روکا گیا تو انہوں نے ایم ایچ این پی کے اہلکاروں سے سخت بدتمیزی کی، ماحولیاتی صحافی رینا سعید خان ستی نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارک کے حوالے سے مزید قانون سازی کا مطالبہ کردیا ہے

غیرملکی سیاح مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ٹریل 4 میں جیپ لیکر گھس گئے جبکہ انہیں روکا گیا تو سیاحوں نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک (ایم ایچ این پی ) کے کارکنوں سے سخت بد تمیزی کی اور دعویٰ کیا کہ یہ جیپ ٹریک ہے ۔
ماحولیاتی صحافی رینا سعید خان ستی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ہمارے قومی پارکس کا کوئی احترام نہیں۔ جنگلی حیات کا کوئی احترام نہیں کیا جارہا ہے۔ غیرملکی سیاح اپنی جیپ لیکرمارگلہ نیشنل پارک کے ٹریل 4 میں پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیے
سیاحتی مقامات پر سیاحوں پرتشدد میں اضافہ، ناران میں ریٹائرڈ پرنسپل کو قتل کردیا
رینا سعید کے مطابق جب ان غیرملکیوں کو بتایا گیا کہ یہ جیپ ٹریک نہیں ہے بلکہ نیشنل پارک ہے اور یہاں گاڑیاں لانے منع ہے تو انہوں نے سخت بدتمیزی کی اور بضد رہے کہ یہ جیپ ٹریک ہے ۔
No respect for national park no respect for wildlife & no respect for our park rangers. Today these individuals brought their jeep inside trail 4 claiming it was a jeep track. They were then rude to IWMB volunteers who tried to stop them (the park rangers were inside the trail). pic.twitter.com/y7mScB0KyJ
— Rina S Khan Satti (@rinasaeed) October 13, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب ماحولیاتی کارکنوں کی جانب سے انہیں روکا گیا تو غیر ملکی سیاح آپے سے باہر ہوگئے تاہم مارگلہ ہلز نیشنل پارک (ایم ایچ این پی ) انہیں روکا اور واپس جانے پر مجبور کیا ۔
غیر ملکیوں سیاحوں کو بتایا گیا کہ یہ ملک کا نیشنل پارک ہے ۔جنگلی حیات کا احترام کیا جائے ۔ یہ پارک جنگلی حیات کا گھر ہے آپ کی سستی سنسنی کی تفریح کے لیے نہیں ہے ۔ یہاں گاڑیوں کا داخلہ مکمل بند ہے ۔
رینا سعید خان ستی نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ سے وائلڈ لائف ایکٹ کو پاس کریں اور ایسے لوگوں کو گرفتار کر سکیں یا کم از کم ان پر جرمانہ عائد کیا ۔









