وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے تین اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک پہلے ہی اسلام آباد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں غلام سرور خان، زلفی بخاری، واثق اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔کئی رہنماؤں کے خلاف پہلے ہی مقدمات درج ہیں جب کہ مزید رہنماؤں کے وانٹ گرفتاری حاصل کرلئے ہیں جن میں سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان، زلفی بخاری، واثق اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ کی تاریخیں بار بار کیوں بدلتے رہتے ہیں؟

اسلام آباد کا لاک ڈاؤن: وفاقی پولیس کا راستے کھلوانے کے لیے سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک پہلے ہی اسلام آباد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام الناس  کی بڑی تعداد وفاقی حکومت سے سڑکیں کھلوانے کیلئے اپیل کررہی ہے،کیونکہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب انہیں آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی اجازت سے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹروے کھلوا سکتی ہے، اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کے نام خط بھی تحریر کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں معمول کے مطابق ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے جب کہ تعلیمی ادارے بھی کھلے ہیں۔

متعلقہ تحاریر