پنجاب کے بعد سندھ پولیس کے اہلکاروں کو بھی مضر صحت کھانے کی فراہمی

صحافی شکیل قرارنے ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک شخص جوکہ اپنی شناخت چھپائے ہوئے  ہے سندھ پولیس کے اہلکاروں کو فراہم کیے جا رہے کھانے کی بابت معلومات فراہم کر رہا ہے، مذکورہ شخص نے کہا کہ انہیں  خراب دال اور سوکھی روٹی  فراہم کی جارہی ہے جبکہ ڈیوٹی کے 12 بارہ گھنٹے لی جاتی ہے

وفاقی پولیس کی جانب سے سندھ پولیس کے اہلکاروں کو ناقص کھانافراہم کرنے کی بھی وڈیو سامنے آگئی ہے۔ سندھ پولیس کے اہلکاروں کو اسلام آباد میں امن و امان کے قیام کے لیے بلایا گیا تھا ۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے سندھ پولیس کے اہلکاروں کو امن و امان کی  صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے بلایا گیا تھا تاہم انہیں وہاں مضرصحت کھانا فراہم کیاجارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب حکومت کے دعوؤں کے برعکس پولیس اہلکار کیڑوں والی دال کھانے پر مجبور

صحافی شکیل قرارنے ٹوئٹر پرایک وڈیو شیئرکی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص جوکہ اپنی شناخت چھپائے ہوئے سندھ پولیس کے اہلکاروں کو فراہم کیے جارہے کھانے کی بابت معلومات فراہم کررہا ہے۔

مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے کھانے کا بل کروڑوں روپے دیکھایا جارہا ہے تاہم انہیں خراب دال اور سوکھی روٹی  فراہم کی جارہی ہے جبکہ ڈیوٹی کے 12 بارہ گھنٹے لی جاتی ہے ۔

وڈیو بنانے والے مذکورہ شخص نے آئی جی پی سندھ  اور دیگر اعلیٰ افسران سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب پولیس  کے اہلکاروں نے بھی خراب کھانے کی فراہمی کی پر احتجاج کیا تھا ۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کی سیکورٹی کے لیے بلائے گئے پولیس اہلکار ناقص کھانے اور رہائش کے ناکافی انتظامیہ پر لانگ مارچ کی انتظامیہ اور پنجاب حکومت پر پھٹ پڑے۔

سماجی کارکن شمع جونیجو کی جانب سے سماجی رابطوں ک ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں پنجاب پولیس کے اہلکار "دال اے دالے، کیڑیاں والی دال اے” کے نعرے لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یتیم لڑکی سے جنسی زیادتی کے ملزم کو پنجاب پولیس نے پروٹوکول دیکر داماد بنالیا

شمع جونیجو کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبے بھر سے جوانوں کو لانگ مارچ کے لیے پنڈی تو بُلا لیا، لیکن اُنہیں کیڑوں والی کچی دال کھلا کھلا کے بیمار بھی کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ حکومت نے لانگ مارچ کی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے لیے 50 کروڑ روپے سے زیادہ کا بجٹ منظور کیا تھا۔

حقیقی آزادی مارچ کی سیکورٹی پر معمور پنجاب پولیس کے جوانوں کو کیڑوں والی دال کھلانے کا انکشاف ہوا ہے ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ تحاریر