وزارت داخلہ نے اسلام آباد نہ پہنچنے والے لانگ مارچ پر 25.63کروڑ روپے اڑادیے

وزارت داخلہ نے لانگ مارچ کے پیش نظر شہر اقتدار کی حفاظت یقینی بنانے کیلیے39 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرایا تھا، یہ رقم کنٹینرز لگانے، فورسز کے قیام و طعام اور شیل کی خریداری  کیلیے مختص کی گئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہوئے بغیر ہی وفاقی حکومت کوساڑھے 25کروڑ روپے  سے زائدکی ڈھز پہنچاگیا۔

وفاقی حکومت نے کھایا پیا کچھ نہیں ، گلاس توڑ ابارہ آنے کے مصداق  تحریک انصاف کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل ختم ہوجانے والے لانگ مارچ  سے نمٹنے کے حفاظتی انتظامات پر25 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ کرڈالے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے تمام صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا

آرمی چیف اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق اعدادوشمار گمراہ کن ہیں، آئی ایس پی آر

  وزارت داخلہ نے لانگ مارچ کے پیش نظر شہر اقتدار کی حفاظت یقینی بنانے کیلیے39 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرایا تھا، یہ رقم کنٹینرز لگانے، فورسز کے قیام و طعام اور شیل کی خریداری  کیلیے مختص کی گئی تھی۔

اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر سیکڑوں کنٹینرز تقریباً ایک ماہ رکھے گئے، مجموعی طور 13 ہزار 800 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے، ان میں اسلام آباد اور سندھ کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار شامل تھے، اہلکاروں نے 2442 شیل بھی استعمال کیے۔

متعلقہ تحاریر