خیبرپختونخوا میں عام انتخابات: گورنر غلام علی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا دیا

گورنر کے پی کی جانب سے یہ تجویز ای سی پی کے خط کے جواب میں سامنے آئی، جس میں الیکشن کمیش نے کے پی اسمبلی کے انتخابات کے لیے 15 سے 17 اپریل کی تجویز دی تھی۔

گورنر خیبرپختونخوا (کے پی) حاجی غلام علی نے صوبے میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا دیا ہے تاہم گورنر ہاوس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا۔ گورنر کی جانب سے یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب نگراں وزیراعلیٰ کے پی اعظم خان کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ حملے کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں وہ اپنے وقت پر ہوں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے یہ تجویز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خط کے جواب میں سامنے آئی، جس میں الیکشن کمیش نے کے پی اسمبلی کے انتخابات کے لیے 15 سے 17 اپریل کی تجویز دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کے بعد اتحادی بھی نشانے پر، گجرات میں چوہدری پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ

قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات: عمران خان 33 نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد

اپنے خط میں گورنر حاجی غلام علی نے ای سی پی پر زور دیا کہ وہ صوبے میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما بیرسٹر سیف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسے خوش آئند پیش رفت قرار دیاتھا، تاہم انہوں نے ان خدشات کا اظہار کیا کہ مرکز میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت امن و امان اور معاشی بدحالی کی آڑ میں انتخابات میں تاخیر کی کوشش کر سکتی ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وفاقی وزراء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے بیانات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ صوبائی انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں۔

گذشتہ روز پولیس لائنز مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں نگراں وزیراعلیٰ کے پی اعظم خان کا کہنا تھا کہ دھماکے کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے ، دہشتگردی تو انتخابات کے اعلان سے بہت پہلے ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا ساؤتھ میں ، ڈی آئی خان ، ٹانک میں اور لکی مروت سمیت دیگر علاقوں میں عرصہ دراز سے دہشتگردی ہورہی ہے۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ انتخابات کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر