پاک افغان طُورخم بارڈر چھ روز کے بعد مکمل طور پر کھل گیا
طورخم بارڈر کو پاک افعان سیکورٹی حکام کے مابین طویل فلیگ شپ میٹنگ کے بعد کھولا گیا ہے۔
پاک افغان طورخم سرحدی گزرگاہ 6 روز بعد کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دی گئی ، تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی۔
سیکورٹی حکام کے مطابق طُورخم سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں 6 روز تعطل کے بعد بحال ہوگئی۔
گذشتہ روز پاک افغان طورخم بارڈر پر پاک افعان سیکورٹی حکام کے مابین طویل فلیگ شپ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بارڈر پر تجارت اور مسائل پر بات کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کی تاریخ دے کر ریاست کو مشکلات میں نہیں ڈال سکتا، گورنر کےپی
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد گرفتار
کل اسی سلسلے میں پہلے مرحلے میں پاک افغان طور خم سرحدی گزرگاہ کو پیدل آمدورفت کیلئے کھول گیا تھا جبکہ آج صبح 6 بجے سرحدی گزرگاہ کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دی گئی۔
مال بردارگاڑیوں کی دوطرفہ آمدورفت شروع ہوگئی۔ تاہم ہیدل آمدورفت گزشتہ شام بحال ہوئی ہے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق 6 روز قبل افغان سیکورٹی اہلکاروں نے طورخم بارڈر ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کردیا تھا۔ جس کے باعث ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئی تھے۔
دوسری جانب بارڈر کلیرنس حکام کے مطابق سرحدی گزرگاہ ہر تجارتی سرگرمیوں کی تعطلی کے باعث ملک کی خزانہ کو 6 روز میں ڈیوٹی کی مد میں 270 ملین روپے نقصان پہنچا ہے۔









