چائے والے کے بعد کاجل اور دنداسہ فروخت کرنے والا وائرل چھوٹا بچہ کون ہے؟
ہنسی مذاق میں بننے والی ٹک ٹاک ویڈیو نے ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے شہزاد احمد آفریدی کو راتوں رات میں سوشل میڈیا پر مشہور کردیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے شہزاد احمد جو مخصوص مسکراہٹ اور مہمان نوازی کی ویڈیو سے ٹک ٹاک پر راتوں رات مشہور ہوگئے ، زلمی ٹیم کا فین ہے اور پی ایس ایل میچ دیکھنے کا بھی خواہش مند ہے۔
ساتویں جماعت کا طالب علم اور خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر سے تعلق رکھنے والا چھوٹا بچہ شہزاد احمد اسکول سے آنے کے بعد پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کاجل اور دنداسہ فروخت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کےپی میں عام انتخابات: پشاور ہائیکورٹ کا اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن سے 28 فروری کو جواب طلب
نگراں کے پی حکومت میں پی پی اور جے یو آئی کے رہنماؤں کی شمولیت پر تنازعہ
راہ چلتے وی لاگر نے انکی ویڈیو بنائی جس کے دوران وہ پاپڑ کھا رہے تھے عین ویڈیو کے دوران شہزاد نے انجانے ویڈیو بنانے والے کو خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ پاپڑ کھانے کیلئے آفر کیا ، جس کے بعد راتوں رات وہ کلپ سوشل میڈیا صارفین میں وائرل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر مہمان نوازی اور خوبصورت مسکراہٹ اتنی وائرل ہوگئی کے شاور زلمی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی بھی چھوٹے شہزاد کے فین بن گئے اور اپنی آفیشلز کو شہزاد کے ہاں بھیج کر ان کو نقد انعامات سے نوازا دیا اور ساتھ میں پشاور زلمی کی کِٹ میں انکی دلفریب ویڈیو بنا کر اپنے آفیشلز پیج پر شیئر کر دی۔
شہزاد احمد آفریدی کے والد نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور زلمی کے اونر نے انہیں پشاور زلمی کا چھوٹا سفیر مقرر کردیا ہے اور ان کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ وہ انکو فیملی سمیت پشاور زلمی کے لائیو میچز کیلئے بھی لے جائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم رب تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہم پر مہربان ہوگیا اور ہمیں اتنی عزت دی۔
وائرل ہونے والے شہزاد نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں کرکٹ کا بہت شوقین ہوں اور چاہتا ہوں کہ شاہد خان آفریدی سے ملاقات ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسکول آنے کے بعد یہاں آکر اپنے والد کے دوکان کے سامنے دانداسہ اور کاجل کا اسٹال لگاتا ہوں جس سے اپنے لیے حلال کا رزق کماتا ہوں۔
شہزاد احمد آفریدی نے بتایا کہ ایک دن اچانک ایک وی لاگر نے میری ویڈیو بنائی جس کو میں مہمان سمجھ کر اسکو پاپڑ کھانے کے لئے آفر کردی اور ساتھ میں قہوہ پینے کا کہا ، بعد میں مجھے اسکول میں کلاس فیلو نے بتایا کہ آپکی ویڈیو تو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہے ، مجھے کچھ یقین نہیں ہورہا تھا۔
شہزاد احمد کا مزید کہنا تھا کہ میں جب گھر آیا اور روٹی کھانے کے بعد دوکان آیا تو مختلف میڈیا اور سوشل میڈیا والے لوگ انٹرویو کیلئے آئے تھے جو مجھے لگا کہ واقعی میں میں بہت مشہور ہوگیا ہوں۔