نیب خیبر پختونخوا کا سوات میں کارروائی کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب خیبر پختونخوا اپنی کارروائیوں میں دیگر اہم شخصیات کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعلیٰ کے پی کو بھی گرفتار کرسکتی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) نے خیبر پختونخوا میں کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ، رپورٹس کے مطابق اہم شخصیات کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا میں حکومت جانے کے بعد قومی احتسابی بیورو حرکت میں آگئی ہے۔ ذرائع کے مُطابق نیب نے سوات میں اہم شخصیات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ن لیگ آڈیو لیکس کے ذریعے زمان پارک کو چکلا ثابت کرنے کی کوششوں میں مصروف

شاندانہ گلزار نے عورت مارچ کو عورتوں کیلیے باعث شرمندگی قرار دیدیا

قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے سوات میں کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے سیکورٹی مانگ لی ہے ، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام ڈی ایس پیز کو نیب افسران کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کے مُطابق پاکستان تحریک انصاف سوات سے تعلق رکھنے والے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اہم رہنماوں کے ساتھ ساتھ سابق صوبائی وزراء کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

ضلع سوات کے ایک مقامی صحافی عبید فضل نے نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت کے جانے کے مقامی سطح پر لوگوں نے میڈیا و سوشل میڈیا پر بے تحاشہ سیاسی رہنماؤں کی احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

صحافی عبید فضل کا کہنا تھا کہ یہاں کے مقامی لوگوں نے اہم سیاسی رہنماؤں کی احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی شخصیات نے اقرباء پروری کرتے ہوئے اپنے اپنے لوگوں کو ملازمتیں دیں اور بھرتیاں کروائیں ، اس کے ساتھ ساتھ میگا پراجیکٹس میں حد درجے کرپشن کی گئی۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان تحریک انصاف حکومت کے رہنماؤں سے سیاسی انتقامی کارروائیاں کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر