پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کا معالہ: پشاور ہائیکورٹ نے 15 مارچ تک جواب طلب کرلیا

عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے استعفوں کی منظوری کا معاملہ، پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پشاور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کیلئے گورنر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

پشاور پولیس لائن دھماکے کے خلاف احتجاج کرنے والا پولیس اہلکار ملازمت سے برخاست

کیس کی سماعت دو رکنی بینچ پر مشتمل جسٹس قیصر رشید خان اور جسٹس اعجاز خان نے کی۔ سماعت میں قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے سیکشن آفیسر پیش ہوئے۔

سماعت میں سیکشن آفیسر نے استدعا کی کہ وکیل باہر سے ہے اس تیاری کے لیے تھوڑا سا وقت دیا جائے ، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کتنا وقت دیا جائے؟

عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ان کے استعفے قبول کرنے کے عمل کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق قانون کی خلاف ورزی قرار دیا جائے، درخواستیں سابق ارکان قومی اسمبلی نے بیرسٹر گوہر خان کے توسط سے دائر کی گئی تھیں۔

متعلقہ تحاریر