خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کیلئے گورنر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

گورنر غلام علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے لیے لکھا خط گورنر غلام علی خان نے پڑھ کر الیکشن کمیشن کو جواب دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے احکامات جاری کئے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو ہفتے کے روز خط لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ن لیگ آڈیو لیکس کے ذریعے زمان پارک کو چکلا ثابت کرنے کی کوششوں میں مصروف

مضحکہ خیز مقدمات میں مجھے عدالتوں میں بلاکر قتل کی پلاننگ ہورہی ہے، عمران خان

گورنر غلام علی نے سیکریٹری کے نام لکھے خط کو کھولنے سے انکار کیا ، تاہم پیر کے روز خط پڑھنے کے بعد ممکنہ طور پر انتخابات کی تاریخ کے لئے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب اب بھیج دیا ہے۔

گورنر غلام علی نے الیکشن کمیشن کو 7, 8 مارچ کو الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کیلئے بلایا ہے۔

گورنر غلام علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشاورت کے دوران الیکشن کمیشن جو بھی تاریخ دے گا اس پر عمل درآمد کرکے اسی تاریخ پر خیبرپختونخوا میں انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر