سوئی گیس کمپنی ملک میں ڈیفالٹ ہونے جارہی ہے، وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم
وفاقی سیکریٹری کیپٹن (ر) محمد محمود نے اس بات کا انکشاف ماحولیات اور آلودگی کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران کیا۔
وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کیپٹن (ر) محمد محمود کا بڑا انکشاف ، سوئی گیس کمپنی کسی بھی وقت ڈیفالٹ ہوسکتی ہے ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ غلط پالیسیز کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہوا ہے۔
منگل کے روز پشاور ہائی کورٹ میں ماحولیات اور آلودگی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم اور قدرتی وسائل ، سیکریٹری جنگلات اور سیکریٹری مائینیز سمیت دیگر حکومتی عہدے دار پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
خیبرپختونخوا میں انتخابات: گورنر کےپی کو الیکشن کمیشن کا خط موصول
پی ٹی آئی کی ایک اور جیت؛ پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے
دوران سماعت وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم کیپٹن (ر) محمد محمود خان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سوئی گیس کمپنی ملک میں ڈیفالٹ ہونے جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا مالاکنڈ ڈویژن میں رعایتی نرخوں پر ایل پی جی نہیں دی جاسکتی۔
اس پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے ریمارکس دیتے ہوئے انتہائی برہمی کا اظہار کیا ، چیف جسٹس نے کہا کہ پشاور سمیت ملک بھر کو حکومت کی غلط پالیسیز کی وجہ سے اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ اور ملک کو آئی ایم ایف کے چنگل میں دھکیل دیا گیا ہے۔









