پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے دس اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں پر اسٹے آرڈر دے دیا
وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 اراکین قومی اسمبلیوں کے استعفوں پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کے ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر آج پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی.
سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ بینچ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کی منظوری پر حکم امتناع جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری
سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل 2023 قائمہ کمیٹی سے متفقہ طور پر منظور
درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اسپیکر نے اراکین اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں طلب کئے بغیر استعفی منظور کئے. پی ٹی آئی نے اسمبلی واپس جانے کا فیصلہ کیا تو اسپیکر نے استعفی منظور کئے گئے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ جب استعفی دیئے گئے تو اسپیکر نے کہا کہ مستعفی اراکین کو ذاتی حیثیت میں سن کر استعفے منظور ہوں گے۔ اب اسپیکر قومی اسمبلی نے بغیر ویریفیکیشن کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
بعدازاں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔









