جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کرے گا.

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائی کورٹ کی سب سے سینئر ترین جج جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل 2023 سے چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گی اور مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان 31 مارچ 2023 کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں جبکہ چیف جسٹس روح الامین 31 مارچ کو صرف ایک دن کیلئے پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام جسٹس ہونگے جو یکم اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس کا اختلافی نوٹ جاری

توشہ خانہ کیس؛ نیب کا سوالنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا

ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پشاور ہائی کورٹ کے سب سے سینئر ترین جج جسٹس مسرت ہلالی چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گی اور مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

جسٹس مسرت ہلالی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1983ء میں ضلعی عدالتوں کے وکیل کی حیثیت سے کیا تھا۔ 1988ء میں ، وہ ہائیکورٹ میں وکالت کی اور 2006ء میں سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کے عہدے پر فائز ہوئیں۔

آپ مارچ 2013ء میں ایڈیشنل جج کی حیثیت سے بنچ میں شامل ہوئیں اور انہیں 2014ء میں پشاور ہائی کورٹ کے جج کا مستقل درجہ دیا گیا

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کرے گا.

متعلقہ تحاریر