جسٹس روح الامین صرف ایک دن کیلئے چیف جسٹس بن گئے
پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس، جسٹس روح الامین خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تاہم 31 مارچ کو ان کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد وہ ریٹائر ہونے جائیں گے
پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس، جسٹس روح الامین خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ان سے حلف لیا۔
گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں منعقدہ تقریب میں گونر حاجی غلام علی نے پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس روح الامین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیے
ن لیگ 1997 کی طرح چیف جسٹس کو دھمکا رہی ہے، عمران خان
تقریب حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء سمیت چیف سیکرٹری و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر غلام علی نے جسٹس روح الامین خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس روح الامین ایک دن بطور چیف جسٹس اپنی خدمات انجام دینے کے بعد کل ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
پشاور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس قیصر رشید خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد 31 مارچ کیلئے جسٹس روح الامین کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جسٹس روح الامین بھی 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہوں گے، اس وقت وہ پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔