ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نوشہرہ کینٹ سے حسان نیازی کی ضمانت منظور

جج محمد آصف نے بغاوت اور انشتار پھیلانے کے تحت درج مقدمات میں ایک لاکھ کے مچلکے اور 2 شخصی ضمانتوں پر حسان نیازی کی ضمانت منظور کی۔

پشاور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر حسان نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچے ، جہاں انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد حمید بنگش کے عدالت میں پیش کیا گیا ، نوشہرہ کینٹ تھانہ میں حسان نیازی کے خلاف سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

نوشہرہ کینٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین حسان نیازی کے حلاف ملک کے حلاف بغاوت ، انتشار پیھلانے جیسے سنگین قسم کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے 

کےپی میں مفت آٹے کے حصول کیلئے ایک ہفتے میں 3 افراد جاں بحق 4 زخمی ہوئے،رپورٹ

الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں 8 اکتوبر کو الیکشن کرانیکا اعلان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد حمید بنگش نے ضمانت قبل از گرفتاری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اصف کی عدالت منتقل کردیا ، جہاں پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حسان نیازی کی عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے اور دو شخصی ضمانتوں عویض منظور کرلی۔ اس موقع پر احاطہ عدالت میں سینکڑوں وکلا اور پی ٹی ائی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ضلع کچہری ضمانت منظور ہونے پر نعروں سے گونج اٹھا۔

رہنما تحریک انصاف حسان نیازی کی جانب سے وکالت قاضی محمد انور ، ایڈوکیٹ محمد ریاض ، ایڈوکیٹ میاں نعمان الحق اور سید قیصر علی شاہ نے کی. حسان نیازی کو 48 گھنٹے میں نوشہرہ کی عدالت میں پیش ہونے ہدایت کی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر