پی ٹی آئی کاریڈیو پاکستان پر حملہ؛ 4 جاں بحق،27 زخمی، قائد اعظم کی تصاویر بھی نذر آتش کی گئیں
تحریک انصاف کے کارکنوں نے پشاور میں ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت پر حملہ کرکے نیوز روم سمیت کئی اہم حصوں کو آگ لگا کر لوٹ مار کی ،واقعے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوئے ،شرپسندوں نے بانی پاکستان قائد اعظم کی تصاویر بھی نذر آتش کیں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد انکے حامیوں نے ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت پر حملہ کرکے مختلف حصوں کو آگ لگا دی جبکہ بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصاویر بھی نذر آتش کی گئیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے ان کے حامیوں کی جانب سے پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے پشاور میں ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت پر حملہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت منظر عام سے غائب ہوگئی
تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کے نیوز روم سمیت متعدد حصوں کو نذر آتش کیا جبکہ عمارت میں موجود بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر کو بھی آگ لگائی گئی ۔
ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے حملے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے 4 افراد کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
پی ٹی آئی کے شرپسند عناصر نے ریڈیو پاکستان پشاور کی تاریخی عمارت میں موجود چاغی یادگار اور آڈیٹوریم کو بھی آگ لگائی جس سےادارے کا اہم ترین سامان اور ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا ۔
تحریک انصاف کے مشتعل شر پسند عناصر ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی، شرپسندوں نے کیمروں، مائیکروفون اور دیگر دفتری آلات اور آلات سمیت سرکاری املاک کو لوٹ لیا۔
خیبرپختون خوا حکومت اور پولیس حکام نے شرپسندوں کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیںجبکہ احتجاج کی کال دینے والے پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔