بلاول بھٹو زرداری کا میئر کراچی کی طرح پورے ملک سے الیکشن جیتنے کے عزم کا اظہار

بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے، اتحادی بھی الیکشن لڑنے کی ہمیت پیدا کریں ،وزیر خارجہ نے کہا کہ جیسے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی کا الیکشن جیتوایا ویسے ہیں پورے ملک سے عام انتخابات جیتیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زراری کا کہنا ہے کہ جس طرح کراچی میں میئر کا الیکشن جیتا اسی طرح عام انتخابات میں پورے ملک سے جیتیں گے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کی طرز پر پورے ملک سے الیکشن جیتنے کا اعلان کردیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  اتحادیوں کو پیپلز پارٹی کی طرح الیکشن کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز حکومت کے دعوؤں کا پول کھل گیا؛ روسی تیل پر کوئی خصوصی رعایت نہیں ملی

سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 9 مئی کو واقعات میں ملوث افراد کو واضح پیغام ہے کہ انہیں  عبرت کا نشانہ بنا دیاجائے گا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث   ملزمان کو واضح پیغام دے رہا ہوں کہ انہیں معافی نہیں ملے گی بلکہ انہیں عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا ۔

بلاول نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستان سے فرار ہونے ہونے دہشتگردوں کو عمران خان نے افغانستان سے واپس بلایا اور سوات میں بسادیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سوات کے امن کیلئے کوئی سودے بازی نہیں کرے گی ۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ہمیشہ دہشتگردوں کی آنکھوں میں انکھ ڈال کر بات کی ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا مگر پیپلز پارٹی نے  ایک ہی نعرہ لگایا، جمہوریت  بہترین انتقام ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں، ندیم افضل چن

وفاقی بجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں تھا جو بجٹ بنایا گیا وہ صرف وفاقی  وزیر خزانہ  اسحاق ڈار نے بنایا ہے ۔

بلاول نے عام انتخابات کے بروقت انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اتحادیوں کو پیپلزپارٹی کی طرح الیکشن کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔اتحادی ہمت کریں اور الیکشن لڑیں۔

متعلقہ تحاریر