خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں سے 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب، بارشوں سے 12 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

کے پی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 12 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

ای سی پی نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

اگلے ہفتے سے پری مون سون بارشیں متوقع ہیں، پی ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کردیا

محکمہ ریلیف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس حکام اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریلیف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے اور سڑکوں کی فوری بحالی کے لیے بھاری مشینری کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر