ویمن یونیورسٹی صوابی، موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی
ترجمان یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ویمن یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ نے مختلف شکایات کے پیش نظر طالبات پر کلاسز کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ویمن یونیورسٹی صوابی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویمن یونیورسٹی صوابی میں مختلف شکایات آرہی تھیں کہ طالبات کلاسز کے دوران موبائل فونز استعمال کررہی ہیں جس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی
مفتاح اسماعیل کے وزیر خزانہ بنتے ہی ڈالر اوپر اسٹاک مارکیٹ نیچے
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ یونیورسٹی حدود میں طالبات کی جانب سے مختلف موبائل ایپ جب میں ٹک ٹاک بھی شامل ہیں ان کے استعمال کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق ان تمام سرگرمیوں کی وجہ سے یونیورسٹی کا تعلیمی ماحول اور وقار متاثر ہورہا تھا لہٰذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی حدود بالخصوص کلاسز میں طالبات کی جانب سے موبائل فونز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی اور اس کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا ایپلیکشنز کا استعمال کرتے ہیں، جس سے طلبہ کی پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی متاثر ہورہی ہیں۔









