پشاور کے سنگم پر واقع خوبصورت سیاحتی مقام "غار اوبا” عوام کی توجہ کا مرکز
"غار اوبا" کی سیر کے لیے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے اگر حکومت اس مقام پر توجہ دے تو یہ ایک بہترین تفریحی و سیاحتی مقام بن سکتا ہے.
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لوگ ٹھنڈے ، سیاحتی مقامات کا رخ کر لیتے ہیں۔ پشاور سے 30 کلومیٹر کی دوری پر واقع ضلع خیبر کا سیاحتی و تفریحی مقام علی مسجد غار اوبا جہاں پر پشاور اور گردونواح علاقوں سے لوگ اس کا رخ کر لیتے ہیں۔
"غار اوبا” پشتو کا لفظ جس کے معنی سوراخ یعنی غار کے پانی کے ہیں۔ تاریخی درہ خیبر میں واقع علی مسجد پاک افغان شاہراہ کے مقام پر پہاڑوں کے بیچوں بیچ زبردست سیاحتی و تفریحی مقام ہے جہاں پر پہاڑ سے تازہ پانی نکلتا ہے.
یہ بھی پڑھیے
یونیورسٹی روڈ پر 200 روپے میں چائینیز کھانے فروخت کرنے والی باہمت خاتون
ترکی کا میوزیم آف اسلامک ہسٹری خوبصورتی میں اپنی مثال آپ
"غار اوبا” کے مقام کو دیکھنے کے لیے لوگ ضلع خیبر اور پشاور کے گرد و نواح کے علاقوں سے اپنی فیملیز کے ساتھ آتے ہیں ، جہاں پر وہ ٹھنڈے پانی میں نہاتے بھی اور مختلف قسم کے کھانے بناتے اور کھاتے بھی ہیں.
لیکن بدقسمتی سے پشاور کے سنگم پر واقع ضلع خیبر کے اس تفریحی مقام کو خیبر پختون خوا کے حکومت نے ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی ہیں.
"غار اوبا” کی سیر کے لیے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے اگر حکومت اس مقام پر توجہ دے تو یہ ایک بہترین تفریحی و سیاحتی مقام بن سکتا ہے.