کے پی کے میں لمپی اسکن وائرس کے وار جاری، 2 ماہ 105 مویشی ہلاک
ترجمان خیبر پختون خوا حکومت کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ و ویٹرنری ٹیم کی مدد سے اب تک 1 لاکھ جانوروں کو ویکسین لگا چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا (کے پی کے) میں لمپی اسکن وائرس کیسز میں اضافہ ہونے لگا. گزشتہ دو مہینے میں مجموعی طور پر لمپی اسکن بیماری سے 105 مویشی ہلاک ہو چکے ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق سب سے زیادہ مویشی لکی مروت میں 18 اور چارسدہ میں 12 ہلاک ہوئے ہیں. لمپی سکین وائرس سے مجموعی طور پر صوبے میں اب تک 5341 مویشی متاثر ہوئے ہیں ، جس میں بنوں سے 780 ، پشاور میں 750 اور شمالی وزیرستان میں 684 لمپی اسکن کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.
یہ بھی پڑھیے
الخدمت فاؤنڈیشن نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا
محکمہ لائیو ساٹاک کے اعداد شمار کے مطابق لمپی اسکن سے متاثرہ 1359 مویشی صحتیاب ہوچکے ہیں اور 3877 زیر علاج ہیں۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے خیبر پختون خوا حکومت کا مویشیوں میں لمپی سکن کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ و ویٹرنری ٹیم کی مدد سے اب تک 1 لاکھ جانوروں کو ویکسین لگا چکے ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے لمپی سکن کی روک تھام کے لیے (LSD) لمپی سکن ڈزیز موبائیل ایپ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ موبائل ایپ کے ذریعے عوام مویشیوں میں لمپی سکن ڈیزیز کی شکایت درج کر سکتی ہے، لمپی سکن ڈیزیز ویکسینیشن کے لئے 150 افراد پر مشتمل سٹاف کو ٹرین کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ فیلڈ اسٹاف کو 50 موبائل ویٹنری کلینک بھی مہیا کی گئی ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے مویشیوں میں لمپی سکن روک تھام کے لیے پرونشل ٹاسک فورس بھی قائم کی ہے۔
بریسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے صوبے اور مختلف اضلاع کی داخلی راستوں پر 56 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پر جانوروں کی ویکسینیشن کی جاتی ہے ۔









