پشاور میں غیرملکی سامان کیلئے مشہور کارخانو مارکیٹ

کارخانو مارکیٹ خیبر پختون خوا کا واحد مصروف ترین بازار ہے جہاں ملک بھر سے گاہک اس مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں.

افغان بارڈر کے سنگم پر واقع کارخانو بازار جس میں  ہزار کی تعداد میں دوکانیں ہیں، ہر پراڈکٹ کیلئے الگ الگ مارکیٹ ہے۔ حیات آباد کے پوش علاقے میں واقع انڈسٹریل زون ہیں جہاں پر مختلف کارخانے ہیں اور اسی وجہ سے اس کے ساتھ ہی ایک کلومیٹر فاصلے پر کارخانو مارکیٹ قائم کی گئی ہے۔

کارخانو مارکیٹ خیبر پختون خوا کا واحد مصروف ترین بازار ہے جہاں ملک بھر سے گاہک اس مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں. اس بازار کی خاص بات یہ بھی کہ یہاں یورپی ممالک اور چین سمیت دیگر ممالک کی بنائی گئی اشیاء افغانستان کے راستے آتی ہیں جن میں الیکٹرانکس سامان، کھیل کا سامان ، لیدر پراڈکٹس، لیپ ٹاپ، ٹی وی اسکرین وغیرہ اشیاء شامل ہیں.

یہ بھی پڑھیے

خیبر پختونخوا پولیس نے کمزور طبقات کیلیے ای ایچ ایم ایپ متعارف کرادی

فیصلے سے قبل پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لینا تھا، بیرسٹر سیف

اس مارکیٹ میں نہ صرف خیبر پختون خوا کے اضلاع مردان، چارسدہ، مالاکنڈ، صوابی وغیرہ کے گاہک آتے ہیں بلکہ ملک کے دیگر صوبوں کے گاہک اس بازار کا رخ کرتے ہیں.

آج کل کی ٹیکنالوجی کی دور میں زیادہ تر آن لائن ڈلیوری بھی یہاں سے ملک بھر میں کی جاتی ہے تاہم ملک کے دیگر صوبوں اور شہروں سے بڑی تعداد میں گاہک اس بازار میں شاپنگ کیلئے ضرور آتے ہیں.

مارکیٹ میں تجارت کے شعبہ سے وابستہ ریحان نامی دوکاندار کا نیوز 360 کی نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈرز پر پابندی اور سخت پالیسیوں کی وجہ سے آجکل لاٹ مال کی اسمگلنگ میں واضح کمی آئی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی باہر کے ممالک کی اشیاء یہاں پی ملتی ہے.

الیکٹرانکس کی کاروبار سے وابستہ شفیق نامی دوکاندار نے نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کارخانو مارکیٹ میں زیادہ تر مانگ الیکٹرانکس اشیاء کی ہے ۔ انکے مطابق ملک کے ہر کونے سے گاہک اس مارکیٹ کو دیکھنے ضرور آتے ہیں.

محمد شفیق نے کہا کہ آجکل کی دور میں چائنہ اور لوکل الیکٹرانکس مال کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے گاہک کا کافی بھروسہ اٹھ گیا ہے اس لئے زیادہ گاہک غیرملکی اور لاٹ مال میں الیکٹرانک کی ڈیمانڈ کرتے ہیں.

انکا مزید کہنا تھا کہ باہر ممالک کی لاٹ مال کی مانگ اس لئے زیادہ ہے کیونکہ اس کی کوالٹی اچھی ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے ریٹ بھی مناسب ہوتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر