لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات ایکسپریس وے جزوی طور پر بند

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سڑک کی صفائی کا کام جاری ہے جلد ٹریفک بحال کردی جائے گی۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے موٹروے اینڈ ہائی ویز پولیس نے سوات ایکسپریس کو جزوی طور پر بند کردیا ہے۔ بحالی کا کام جاری ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق پلئی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے جزوی طور پر بند ہو گئی ہے.

یہ بھی پڑھیے

تیز بارشوں اور سیلاب نے سوات ڈویژن میں تباہی مچا دی

خیبر پختون خوا حکومت کا پی ڈی ایم کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

انتظامیہ کے مطابق سڑک کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد اور پشاور سے آنے والی ٹریفک کو پلئی انٹرچینج سے آؤٹ کروایا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق سوات سے آنے والی ٹریفک کو چکدرہ کے مقام پر روک کر سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سڑک کی صفائی کا کام جاری ہے جلد ٹریفک بحال کردی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کرنے سے پہلے یا کسی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

متعلقہ تحاریر