سوات میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری، 110 افراد محفوظ مقامات پر منتقل
آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو کئے گئے افراد کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ہے.
سوات میں پھنسے ہوئے 110 افراد کو پاک فوج کے جوانوں نے محفوظ مقامات منتقل کر دیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو کئے گئے افراد کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ہے.
پاک فوج جوانوں نے سوات ، خوزا خیلہ میں بارشوں کے بعد مشکل صورتحال میں پھنسے 110 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیاہے.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 110 افراد خوزا خیلہ میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں آرمی ایوی ایشن کے 4 ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کانجو کینٹ بحفاظت منتقل کر دیا ہے.
یہ بھی پڑھیے
پرویز خٹک کی تعمیر کی گئی حفاظی دیوار نے نوشہرہ کو بڑے نقصان سے بچا لیا
ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مزید 119 افراد جاں بحق ، 71 سے زائد زخمی
صوبہ خیبرپختونخوا سے گزرنے والے دریائے کابل اور سندھ کے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور ہزاروں پھنس کررہ گئے ہیں۔
کے پی کے ضلع سوات میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مزید تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
وادیِ سوات کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچانے اور محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس مقصد کے لیے وزیراعلیٰ کے پی نے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اپردیر، کالام اور سوات میں گذشتہ تین روز سے 150 سیاحوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔









