عمران خان کے خلاف ڈی جی ہیلتھ سروسز کے نازیبا میسج، عہدے سے فارغ

خیبر پختونخوا حکومت نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ڈائریکٹر جنرل پروینشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گل کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر صاحب گل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا جس پر خیبر پختونخوا حکومت نے انکو عہدے سے فارغ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور میں اغوا کے بعد لڑکی قتل، لاش جلانے کا انکشاف

چوٹے بچے کا بڑا کارنامہ، عمرہ کیلئے جمع پونجی سیلاب زدگان کیمپ میں جمع کرادی

جاری شدہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر صاحب گل صاحب 19 اگست 2022 کو ڈائرکٹر جنرل پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے عہدے پر تعینات تھے.

DG Health dismissed

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے خاندان سے متعلق توہین آمیز میسج بھیجے تھے اور "منیجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن ” کے نام والے گروپ میں میسج کرکے عمران خان کو مذہبی وابستگی پر بدنام کیا۔

اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر صاحب گل نے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے باوجود گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز 25 ، 28 اور 34 کی خلاف ورزی کی ہے.

جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق اب گریڈ 20 کے ڈاکٹر صاحب گل کو ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جناب ڈاکٹر صاحب گل کا موقف ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف انہوں نے کوئی غلط پیغام یا میسج نہیں کیا بلکہ محکمے نے ان کے ساتھ ذیادتی کی ہے۔

متعلقہ تحاریر