شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملہ، 21 جوان زخمی

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے فوجی گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکہ سے آڑا دیا جس کے نتیجے میں 21 نوجوان زخمی ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بائی پاس روڈ پر فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایف سی کے 21 جوان زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں۔ زخمیوں کو بنوں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل سہ پہر 4 بجے کے قریب صوبہ خیبر پختون خوا کے علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے بائی پاس روڈ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خودکش حملہ آور نے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں سیلاب سے ہونے والے ڈسٹرکٹ وائز نقصانات کی تفصیلات نیوز 360 پر

واشنگٹن کا اسلام آباد کو فوڈ سیکیورٹی پروگرام کیلئے مزید 10ملین ڈالر دینے کا اعلان

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے فوجی گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکہ سے آڑا دیا جس کے نتیجے میں 21 نوجوان زخمی ہوگئے۔

مقامی صحافی عابد اقبال کے مطابق زخمی ہونے والے تمام فوجی جوانوں کو میر علی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جن میں 7 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر اضافی نفری موجود ہونے کے ساتھ ساتھ واقعہ کے بعد سرچ اپریشن شروع کر دی گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیر ستان کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر