کے پی کسٹم عملے کی کارروائیاں، نان کسٹم پیڈ اشیاء اور غیرملکی کرنسی برآمد

کسٹم حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران غیرملکی ٹائرز ، بھاری مقدار میں ادویات ، ڈالر اور سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کے احکامات پر خیبر پختونخوا کسٹم حکام نے  طورخم سرحدی گزرگاہ اور پشاور ائیرپورٹ پر مختلف کاروائیوں کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء سمیت بڑی تعداد میں امریکی ڈالرز برآمد کرلیے۔

خیبر پختونخوا کسٹم حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان مین کہا گیا ہے کہ وفاقی وزرات خزانہ کے احکامات کی روشنی میں طورخم امپورٹ ٹرمینل میں کسٹم عملے نے کوئلے سے بھرے ہوئے ٹرالر کی تلاشی لی۔

یہ بھی پڑھیے

ایف آئی اے ڈالر کی اسمگلنگ کیخلاف متحرک، پشاور میں متعدد پلازے سیل

پاک بحریہ کے کموڈور محمد حسین سیال کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

دوران تلاشی کوئلے کے نیچے چھپائی گئے نان کسٹم پیڈ 322 عدد ٹرکوں کی غیرملکی ٹائرز اور بھاری مقدار میں ادویات کو قبضے میں لیا گیا۔

دوسری طرف طورخم سرحد پر کسٹم عملہ نے مسافروں کی جامہ تلاشی کے دوران افغانستان جانے والے مسافروں سے 15 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کرلیے۔

پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئی کسٹم عملہ نے دوبئی جانے والے مسافر سے 30000 ہزار سعودی ریال اور 5 ہزار اماراتی درہم برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کسٹم حکام کے مطابق غیرملکی کرنسی ، منشیات اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کے روک تھام کے لئے ائیرپورٹ اور تمام سرحدی گزرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر