بنوں میں سی ٹی ڈی کے دفتر پر دہشتگردوں کا قبضہ ، فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
سیکورٹی فورسز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دفتر پر مسلح دہشتگردوں نے قبضہ کرلیا ہے جبکہ صوبے چیف ایگزیکٹو اس وقت سیاست سیاست کھیلنے کے لیے لاہور میں تشریف فرما ہیں۔
مسلح دہشتگردوں نے اپنے 15 قریب ساتھیوں کو سی ٹی دی ہیڈکوارٹر سے چھرانے کے لیے حملہ کیا اور سیکورٹی کے معمور اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر صوبیدار خورشید اکرم سمیت 8 کے قریب اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے ، مسلح دہشتگرد افغانستان تک محفوظ راستہ چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کے پی کسٹم عملے کی کارروائیاں، نان کسٹم پیڈ اشیاء اور غیرملکی کرنسی برآمد
برگئی پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار جاں بحق ، 4 زخمی
بنوں پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی دفتر کے اندر سیف ہاؤس ہے جہاں پر 25 کے قریب افراد کو تفتیش کی غرض سے رکھا گیا تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ اسی سیف ہاؤس کے اندر حملہ آور دفتر کے اندر موجود پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر ان کو یرغمال بنایا اور فائرنگ بھی کی ہے۔
سیکورٹی فورسز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کینٹ کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے اور سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کے اردگرد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔
آخری اطلاعات تک حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ریسکیو ذرائع نے دو اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
تجزیہ کاروں نے کہنا ہے کہ یہ انتہائی تشویشناک صورتحال کے دہشتگردوں نے بنوں میں قائم انسداددہشتگردی کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے بعد قبضہ کرلیا اور اس سے زیادہ تشویشناک صورتحال یہ ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو اس وقت لاہور میں بیٹھے سیاست سیاست کھیل رہے ہیں ، سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے قبضے کو 12 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر گیا ہے مگر وزیراعلیٰ کے پی محمود خان ابھی تک لاہور میں تشریف فرما ہیں۔
گذشتہ سے پیوستہ
واضح رہے کہ گذشتہ روز لکی مروت کے دور افتادہ علاقے برگئی میں دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا ، حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے تھے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے بنوں اور لکی مروت کے دور افتادہ علاقے میں واقع برگئی تھانے پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد دہشتگرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔