سی ٹی ڈی بنوں سینٹر میں شہید ہونے والے صوبیدار میجر خورشید اکرم کی نماز جنازہ ادا
صوبیدار میجر خورشید اکرم گذشتہ روز دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔
بنوں کے سی ٹی ڈی سینٹر میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید صوبیدار میجر خورشید اکرم کی نماز جنازہ آج صبح 9 بجے انکے آبائی گاؤں "بکہ جبی” میں ادا کردی گئی ، انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا۔
نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پاک فوج کی جوانوں نے سلامی دی۔ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شہید صوبیدار میجر خورشید اکرم کو سپرد خاک کیا گیا۔
صوبیدار میجر خورشید اکرم بنوں CTD سینٹر میں تعینات تھے۔ شہید کا تعلق ضلع ہری پور کے علاقہ گاؤں بکہ جبی سے ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی فنڈز کے حصول کے لیے قومی اسمبلی کے سامنے دھرنے کی دھمکی
دہشتگردی کی لہر میں تیزی، میرانشا خودکش حملے میں 3شہید، خضدار دھماکے میں 13زخمی
شہید صوبیدار میجر خورشید اکرم کی پانچ بیٹیاں اورایک بیٹا ہے اور شہید خورشید اکرم کے پانچ بھائی اور دو بہنیں ہیں۔
شہید صوبیدار میجر خورشید اکرم کے جسد خاکی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہید صوبیدار میجر خورشید اکرم کے جسد خاکی کو پاک فوج کے جوانوں نے سلامی دی پھولوں کی چادریں پیش کیں اور COAS کی طرف سے پھول پیش کئے گئے۔
شہید صوبیدار میجر خورشید اکرم کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عوامی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔









