مہنگائی اور بدامنی کے خلاف پی ٹی آئی کا پشاور میں بھوک ہڑتالی کیمپ

رہنما تحریک انصاف شوکت علی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اگلے حکم تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔

پاکستان تحریک انصان کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق بدامنی اور مہنگائی کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں نے چوک یادگار میں بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز کردیا ہے۔

بھوک ہڑتالی کیمپ میں سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی ، صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ سمیت صوبائی رہنماء اور کارکنان شریک ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے موجود وفاقی حکومت اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی.

یہ بھی پڑھیے

سال 2022 میں اراکین پنجاب اسمبلی 78 کروڑ 35 لاکھ 52 ہزار روپے ڈکار گئے

کراچی میں نئے سال آغاز: الطاف حسین کے حق میں نعرے ، گورنر پر جوتا اچھال دیا گیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابقہ ایم این اے پاکستان تحریک انصاف شوکت علی کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس، آٹے سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا عوام سے کوئی سروکار نہیں ، وہ صرف اپنی لوٹ مار کے کیسز ختم کرانے میں لگے ہوئے ہیں۔

سابق ایم این اے شوکت علی کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان کے احکامات تک بھوک ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ تحاریر