پی ٹی آئی کی اہم وکٹ جے یو آئی (ف) نے حاصل کرلی

رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے جے یو آئی (ف) میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے پاکستان تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی ، رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے جے یو آئی (ف) میں شمولیت اختیار کرلی۔

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کو جے یو آئی (ف) کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان نے جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں نئے سال آغاز: الطاف حسین کے حق میں نعرے ، گورنر پر جوتا اچھال دیا گیا

جماعت اسلامی کا لاہور میں انوکھا احتجاج، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آئینہ دکھا دیا

رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کی دعوت قبول کرتے ہوئے آج ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ناصر موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے تعلقات اچھے نہیں تھے ، اسلئے اپنے نشست سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ وہ جلد قائد جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے اور ان کی موجودگی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کروں گا۔

متعلقہ تحاریر