عمران خان کے حکم پر خیبرپختونخوا اسمبلی منگل کو تحلیل کردی جائے گی، محمود خان
عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی، انشااللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی، وزیر اعلیٰ کے پی کے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر خیبرپختونخوا اسمبلی کل تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔
محمود خان نے امید ظاہر کی ہے کہ تحریک انصاف دوبارہ حکومت میں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیے
کیا مسلم لیگ (ق) پی ٹی آئی میں ضم ہونے جارہی ہے؟
مونس الہیٰ نے 24 نیوز کے مالک محسن نقوی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا
تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کو ملک میں عام انتخابات پر مجبور کرنے کیلیے پنجاب کے بعد کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔
قائد عمران خان کے حکم کے مطابق
خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔
انشاءاللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔— Mahmood Khan (@IMMahmoodKhan) January 15, 2023
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ کے پی کے اسمبلی منگل کو تحلیل کردی جائے گی۔محمود خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔ انشااللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی“۔