حکومت صارفین کو بجلی کے 500 یونٹس تک سبسڈی فراہم کرے، لاہور ہائی کورٹ

جسٹس باقر علی نجفی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، عدالت عالیہ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیرقانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے گھریلو صارفین کو 500 یونٹس تک سسبڈی دینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے وفاقی حکومت کو متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی نے  اظہر صدیق سمیت دیگر کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیے

رافعہ حیدر لاہور کی تاریخ کی دوسری خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات

نگراں وزیر عامر میر کا فواد چوہدری اور شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت سے انکار

عدالت نے وفاقی حکومت کو متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنایا۔

بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے خلاف ایڈووکیٹ اظہر صدیق سمیت دیگر شہریوں نے درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کررکھی تھیں۔ گذشتہ دنوں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آج فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس باقر علی نجفی نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے کا اقدام مختلف شہریوں کی جانب سے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر