نگراں حکومت کا فیصلہ معطل، گجرات ڈویژن  اور وزیرآباد ضلع بحال

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب، نتخب حکومت کے فیصلے کو نگران حکومت ختم نہیں کرسکتی،  نگران حکومت کا کام روزمرہ کے معمولات کو نمٹانا ہے، درخواست گزار

لاہور ہائیکورٹ نے گجرات کا ڈویژن اور وزیرآباد کا ضلع کا درجہ بحال کرتے ہوئے نگراں حکومت کا فیصلہ معطل کردیا۔

عدالت عالیہ نے نگراں حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی جیل بھرو تحریک سے قبل لاہور میں3 اہم مقامات پر  دفعہ 144 نافذ

لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 70 مستعفی ارکان قومی اسمبلی کو بحال کردیا

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم   کی عدالت میں    گجرات کو ڈویژن  اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے  متعلق نگران حکومت کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے نگران حکومت کا فیصلہ معطل کردیا  اور  گجرات کو ڈویژن اور وزیرآباد کو ضلع  کا درجہ دینے کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب   کرلیا۔

نعمان اکبر نے اپنے وکیل مبین قاضی کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ  گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ ایک منتخب نے دیا تھا ،منتخب حکومت کے فیصلے کو نگران حکومت ختم نہیں کرسکتی،  نگران حکومت کا کام روزمرہ کے معمولات کو نمٹانا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے نگران حکومت کی جانب سے گجرات  کے ڈویژن اور وزیر آباد کے ضلع کے درجہ کو معطل کرنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

متعلقہ تحاریر