توہین عدالت کیس: لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست میں الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواستگزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت میں جواب دینا ہے کیوں کہ ابھی تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا.
یہ بھی پڑھیے
لاوارث لاشوں کے معاملہ: ڈیٹا مرتب نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں طلب
الیکشن کمیشن کی انتخابات کیلئے گورنر سے مشاورت کی گنجائش نہیں ہے، اے جی پنجاب
لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا اور ریمارکس دیئے ہیں کہ پنجاب میں الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ دینے کی ہدایت کی تھی لیکن عدالتی حکم عدولی کہ گئی ہے اس لیے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔









